تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

منگل 28 مئی 2024 13:37

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2024ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی جانب سے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات کے پر امن انعقاد کے لیے ڈویژن بھر میں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے جو 28 مئی سے آخری پیپر تک لاگو رہے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی جانب سے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ امتحانی مراکز کے حدود میں امتحان دینے والے امیدوار اور ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کہ داخلہ پر پابندی ہوگی جبکہ پیپرز کے ٹائیم پر امتحانی مراکز کے قریب فوٹو کاپی مشین کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :