سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

جمعہ 31 مئی 2024 17:48

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر ی رخصت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے فریقین سے 4 جون کو جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ وائس چانسلر کی تقرری چانسلر کی رضامندی سے 4 سال کے لئے ہوتی ہے۔ لیکن چانسلر کو بھی کسی کو جبری چھٹیوں پر بھیجنے کا اختیار نہیں۔ لیکن سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈز کی جانب سے درخواستگزار کی 30 ستمبر تک رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 14مئی کا جبری رخصت کا نوٹیفکیشن اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی ہے۔ عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد جبری رخصت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے فریقین سے 4 جون کو جواب طلب کرلیا۔