انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں

جمعہ 7 جون 2024 16:31

انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2024ء)انٹر کے امتحانات میں خاتون ممتحن سال دوئم کے حیوانیات (زولوجی) کا پرچہ آئوٹ کرنے میں ملوث نکلیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اینڈ کامرس کالج کی ممتحن، ایچ ایس ٹی نے پرچہ آئوٹ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور تحریری درخواست میں ممتحن نے ناظم امتحانات سے معافی کی استدعا بھی کی ہے۔خاتون ممتحن نے کہا کہ کالج عملے کی غلطی نہیں، حیوانیات کا پرچہ میں نے وائرل کیا تھا، کوشش کروں گی آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر نسیم میمن کے مطابق قواعد کے تحت ممتحن کے خلاف کارروائی ہوگی۔