بھکاری بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ڈویژن بھر میں 12نان فارمل سکول قائم

منگل 27 مارچ 2018 16:52

سرگودھا۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) کمشنر سرگودہا ڈؤیژن ندیم محبوب کی ہدایت پر بھکاری بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ڈویژن بھر میں 12نان فارمل سکول قائم کر دیئے گئے ہیں ، جن میںمجموعی طو رپر 374 بھکاری بچوں کو داخلہ دیاگیا ہے ، بھکاری بچوں کی تعلیم وتربیت کاجائزہ لینے کیلئے کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل لٹریسی افسران کا اجلاس منعقد ہوا،کمشنر نے ہدایت کی کہ نان فارمل سکول خیمہ بستیوں اور جھگیوں کے قریب تر رکھے جائیں تاکہ بھکاری بچوں کوسکولوں میں آنے جانے میں دشواری پیش نہ آئے ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ان بچوں کو تعلیم کی طرف رغبت میں اضافہ کیلئے ان سے شفقت ‘ محبت پیار کو فروغ دیں اور ان کے والدین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :