راولپنڈی، بارانی زرعی یونیورسٹی اور ایس پی ایف سی کے مابین جنگلات پر تحقیق کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

منگل 27 مارچ 2018 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی (ایس پی ایف سی) کے مابین جنوبی پنجاب میں جنگلات پر تحقیق کے فروغ کے مقصد کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر ثروت این مرزا وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی اور طاہر رشید ، سی ای او ، ایس پی ایف سی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے اس یاداشت کے دیگر مقاصد میں مشترکہ تحقیق پر مبنی دستاویزات کی تیاری ، پروپوزل کی تیاری ، جنگلات کی بہتری ، جنوبی پنجاب کے خشک اور آبپاش علاقوں کی مانیٹرنگ اور فاریسٹری سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مقررہ اہداف پورے کرنے کیلئے ایک دوسرے کی مدد شامل ہے اس پارٹنر شپ کے ذریعے یونیورسٹی کے فیکلٹی فاریسٹری ، رینچ مینجمنٹ اینڈ وائلڈ لائف کے طلبہ کیلئے ایس پی ایف سی کی پراجیکٹ سائٹس پر تحقیق ممکن ہو سکے گی جس سے پاکستان میں کمرشل فاریسٹری اور رینج مینجمنٹ کو فروغ ملے گاوائس چانسلر نے ا س موقع پر جنوبی پنجاب میں جنگلات کا احاطہ بڑھانے پر ایس پی ایف سی کی کاوششوں کی تعریف کی اور اس سے نہ صرف فیکلٹی آف فاریسٹری، رینج مینجمنٹ و وائلڈ لائف کے طلباء کو تحقیقی سرگرمیوں بلکہ تجارتی بنیادوں پر قائم کئے گئے جنگلات کومنظم اور برقرار رکھنے میں مدد ملے گی انھوں نے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکتا ہے سی ای او ، ایس پی ایف سی طاہر رشید کے مطابق یہ مفاہمتی یاداشت نیچرل سائنسز کے طلبہ کو کمرشل فاریسٹری اور رینج مینجمنٹ کے فوائد اوراس کے معیشت اور ماحول پر مثبت اثرات کو اُجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کمرشل فاریسٹری کی ابتداء اور فروغ حکومت پنجاب کے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ کہ اس شعبہ میں پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :