وفاقی کابینہ میں چین اور سعودی عرب کے ساتھ دو اہم معاہدوں ،پی ٹی اے کے چیئرمین کی مستقل تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا

محمد نوید کی بطورممبر فنانس ،غلام تقی ساجد کی بطور چیئرمین ڈرگ کورٹ اسلام آباد ،محمد اکرم کی بطور جج سپیشل کورٹ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی اورعبدالعلیم میمن کی بطور ڈ ی جی پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعیناتی کی منظوری صومالیہ کو قومی شناختی کارڈ کیلئے نادرا کی معاونت کے بین الحکومتی معاہدے، پہلے سے رجسٹرڈ 139ادویات کی نئی ریٹیل پرائس کی بھی منظوری دیدی گئی ،خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن میں فاٹا سے خاتون ممبر کی تعیناتی کا فیصلہ مؤخر

بدھ 28 مارچ 2018 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) وفاقی کابینہ میں چین اور سعودی عرب کے ساتھ دو اہم معاہدوں ،پی ٹی اے کے چیئرمین کی مستقل تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا ، محمد نوید کی بطور ممبر فنانس کی تعیناتی،غلام تقی ساجد کی بطور چیئرمین ڈرگ کورٹ اسلام آباد تقرری ،محمد اکرم کی بطور جج سپیشل کورٹ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی تعیناتی اورعبدالعلیم میمن کی بطور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعیناتی،پہلے سے رجسٹرڈ 139ادویات کی نئی ریٹیل پرائس اورصومالیہ کو قومی شناختی کارڈ کیلئے نادرا کی معاونت کے بین الحکومتی معاہدے کی منظوری دی گئی۔

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چین اور سعودی عرب کے ساتھ دو اہم معاہدے کرنے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

معاہدے کی صورت میں سعودی عرب میں سزا یافتہ قیدی بقیہ سزا پاکستان میں پوری کرسکیں گے جبکہ چین کے ساتھ بھی پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے معاہدے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پی ٹی اے کے مستقل چیئرمین کی مستقل تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا البتہ محمد نوید کو ممبر فنانس تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

وہ تین ماہ تک پی ٹی اے کے چیئرمین بھی ہوں گے ۔ڈی ایم جی گروپ کے فدا محمد وزیر کو پبلک پرو کیو منٹ( پیپرا) کا ایم ڈی لگانے ،انسانی ا سمگلنگ روکنے کیلئے نئے قانون لانے ،انسداد سمگلنگ برائے مائیگرنٹس ایکٹ 2018 کے مسودے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں انسانی ا سمگلنگ روکنے کیلئے سزائیں سخت کرنے کی تجویز زیر غور آئی ۔ وفاقی کابینہ نے غلام تقی ساجد کی بطور چیئرمین ڈرگ کورٹ اسلام آباد تقرری کی منظوری دی۔

محمد اکرم کی بطور جج سپیشل کورٹ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی تعیناتی اورعبدالعلیم میمن کی بطور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ نے پہلے سے رجسٹرڈ 139ادویات کی نئی ریٹیل پرائس اورقدرتی آفات کے قوانین کو مربوط بنانے کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک اورصومالیہ کو قومی شناختی کارڈ کیلئے نادرا کی معاونت کے بین الحکومتی معاہدے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ملاقات پر کابینہ میں خاموشی رہی ۔ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین اورافسران کے ڈیلی الائونس میں اضافے کی تجویز مؤخر کردی گئی جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بریفنگ بھی مؤخر کردی گئی ۔ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن میں فاٹا سے خاتون ممبر کی تعیناتی کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ۔