جامعہ اردو میں انرجی ڈرنکس مشروبات پر پابندی

جمعرات 29 مارچ 2018 16:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) وفاقی جامعہ اردو کے رجسٹرار افضال احمد کے مطابق جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز،اسلام آباد، گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس میں انرجی ڈرنکس اور کاربونیٹڈ (energy drink n carbonated ) مشروبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اب یہ مشروبات نہ ہی جامعہ کی حدود میں لائی جائیں گی اور نہ ہی ان کا استعمال کیا جاسکے گا۔مزید یہ کہ یہ فیصلہ اعلی تعلیمی کمیشن کے خط کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں ان مشروبات پر پابندی کے احکامات دیئے گئے ہیں جو سینیٹ کی پیش کی گئی قرارداد کے مطابق ہے جسے ایوان کے تحت18دسمبر2017کو پاس کیا گیا۔