ْیونیورسٹی آف چترال میں نباتات / باٹنی کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیاگیا

جمعہ 30 مارچ 2018 13:07

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف چترال میں نباتات / باٹنی کے موضوع ’’چترال میں پودوں، نباتات اور قدری وسائل (ذخائر) کی دستاویز بنانا‘‘کا بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیاگیاجس کے مہمان خصوصی امریکی یونیورسٹی کی ڈائریکٹر انٹرنیشنل انٹر مائونٹین ہربارئیم جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ستر ماہرین کے علاوہ چھ ممالک سے بین الاقوامی اہمیت کے حامل محققین اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔ماہرین اورمحققین نے نباتاتی امورپراپنے اپنے مقالے پیش کئے ۔کانفرنس کے دوران سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا جس میں ماہرین نے جواب تسلی بخش جواب دئیے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر چترال اور یگر ماہرین نے کہا کہ چترال میں پائے جانے والے پودوں کے حوالے سے یہ کانفرنس نہایت اہمیت کا حامل ہے ،چترال میں نہایت قیمتی اور مفید پودے، جڑی بوٹی پائے جاتے ہیں ان کی تحفظ اور باقاعدہ تحریری اور فلمبندی کے ذریعے دستاویزی طور پر محفوظ کرنے سے باٹنی کے طلباء، تحقیق کاروں کیلئے نہایت مفید ہوگا۔