اے سی اوگی کے مختلف امتحانی مراکز اور کتب کی دکانوں پر چھاپے، گائیڈ اور پاکٹ برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے

جمعہ 30 مارچ 2018 13:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اوگی نے مختلف امتحانی مراکز اور کتب کی دکانوں پر چھاپوںکے دوران بھاری مقدار میں گائیڈ اور پاکٹ برآمد کر کے قبضہ میں لئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر اوگی بشیر احمد آکاش نے اپنے سٹاف اور پولیس کے ہمراہ اچانک مختلف پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے امتحانی ہالوں پر چھاپے مارے، خفیہ کیمرے چیک کئے اور امتحانی مراکز کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بعض سکولوں کے ہالوں میں کیمروں کے باوجود نقل جاری تھی۔ بعد ازاں اے سی نے اوگی بازار کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر و اقع کتابوں کی دکانوں سے گائیڈ اور پاکٹس برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے۔