وفاق المدارس العربیہ نے درجہ حفظ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعہ 30 مارچ 2018 16:31

سرگودھا۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)وفاق المدارس العر بیہ پاکستان نے درجہ حفظ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان سرگودہا ڈویژن کے سربراہ مفتی طاہر مسعود نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ در جہ حفظ کے امتحان خوشاب اور سرگودھا میں 3اپریل سے 5اپریل 2018ء تک ہو نگے، اس سلسلہ میںانتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، امسال سر گو دھا اور خوشاب میں وفاق المدارس کے تحت کل 10سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں8 سنٹر سر گودھا میں اور2 سنٹر خوشاب میں بنائے گئے ہیں ، سر گو دھا اور خوشاب کے 269 اداروں کے 1092طلبہ جبکہ308طالبات ’’تحفیظ القرآن‘‘ اور ’’بنیادی اسلامی مسائل‘‘ کا ان سنٹرز میںامتحان دیں گی ،11میل اساتذہ جبکہ 3فی میل اساتذہ کو بطور ممتحن تعینات کیا گیا ہے اور15لوگوں پر مشتمل افراد کو بطور نگران اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔