بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبہ کی تعداد 11.7 فیصد اضافے سی6 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی

جمعہ 30 مارچ 2018 16:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبہ کی تعداد گذشتہ سال کے دوران 11.7 فیصد اضافے کے ساتھ6 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی۔چینی خبر رساں ادارے نے وزارت تعلیم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سب سے زیادہ چینی طلبہ یورپی اور شمالی امریکی ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن حالیہ عرصہ کے دوران چینی طلبہ کا رجحان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک کی طرف بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران گریجویشن مکمل کرکے وطن واپس آنے والے چینی طلبہ کی تعداد بھی 11.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4 لاکھ80 ہزار تک پہنچ گئی جن میں سی2 لاکھ 30 ہزار نے کسی مضمون میں ماسٹرز یا اس سے زیادہ تعلیم مکمل کی ۔ رپورٹ کے مطابق 1978ء کے بعد سے کل 52 لاکھ چینی طلبہ حصول تعلیم کے لئے بیرون ملک گئے جن میں سے 83.7 فیصد تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آگئے۔دوسری طرف گذشتہ سال کے دوران چین میں تعلیم حاصل کرنے والے غیرملکی طلبہ کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی جن میں سے سب سے زیادہ تعداد پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے طلبہ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :