ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے سکالر بہادر علی نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا

جمعہ 30 مارچ 2018 19:22

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے سکالر بہادر علی نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔ ان کے تھیسز کا عنوان"Environmental hazards to life and environmental protection laws in Pakistan, achievements and causes of failure" تھا۔

(جاری ہے)

بہادر علی کے تھیسز کی ایویلویشن آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی جبکہ فیکلٹی آف لاء پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سہیل شہزاد نے سپروائز اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر بہادر شاہ اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈاکٹر مثل زادہ نے ایگزامنرز کے فرائض سر انجام دیئے۔

سکالر بہادر علی نے پی ایچ ڈی ڈیفنس کے موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور ریسرچ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے سربراہان، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔