ویٹرنری یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے مختلف کھیلو ں کے مقا بلو ں میں انعا می تمغے اورپوزیشنیں حا صل کیں

پیر 2 اپریل 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے طلبا و طالبات نے پاکستان بھر میں منعقد ہو نے والے مختلف نیشنل مقا بلو ں میں حصہ لیا۔ جن میں لا ہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سا ئنسز (لمز) میں منعقدہ آل پاکستان لٹر یری فیسٹ 2018 کے مقا بلو ں میں ویٹر نری یونیورسٹی کے یواس آرٹ اینڈ لٹر یری سوسا ئٹی کی صفا کامران اور ذیشان حیدر رضا نے اردو غز ل اور مضمو ن لکھنے کے مقا بلو ں میں دوسر ی پوزیشنیں حا صل کی جبکہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لو جی کی ٹیم پہلی پو زیشن لیکر ان مقا بلو ں کی فاتح قرار پا ئی۔

قبل ازیں شہید بینظیر بھٹو وومن یو نیورسٹی پشاور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان انٹر ورسٹی وُو شو چیمپئین شپ کے مقا بلو ں میںویٹر نری یونیورسٹی وُ و شو وومن ٹیم کی کھلا ڑی سحر ش سلیم اور نور الصبح نے 2چاندی کے میڈل جبکہ فا طمہ ظہیر ، عبیر ہ نواب ، عتیقہ حسن،رمشا ہ آصف اور تحر ینہ طاہر نے 5کانسی کے تمغے مقا بلو ں میں جیت کر اپنے نام کیئے نیز سات میڈلز جیت کر پاکستان بھر کی جامعات کی ٹیمو ں میں چو تھی پوزیشن بھی حا صل کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ان مقا بلو ں میں بہتر ین پرفارمنس دکھا نے پر طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی اورانعا می شیلڈیں بھی تقسیم کیں