وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں کمی،

منگل کو زیادہ سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں 2ہزار 187 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی

منگل 3 اپریل 2018 12:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار کم ہونا شروع ہو گئی، منگل کو زیادہ سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں 2ہزار 187 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار سب سے زیادہ رہی جو ایچ ایٹ میں 2ہزار 53 اور جی سکس میں310 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دونوںسیکٹروں میں دیگر پولن کی تعداد بالترتیب 134 اور 200 فی مکعب میٹر رہی۔ واضح رہے کہ موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار بڑھنا شروع ہو گئی تھی جس میں اب بتدریج کمی آ رہی ہے۔ طبی ماہرین نے الرجی کے متاثرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عام لوگوں کی آگاہی کے لئے پولن سے متعلق معلومات باقاعدگی کے ساتھ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی معلومات جاری کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :