وفاقی دار الحکومت میں انسداد دہشت گردی پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع

نیکٹا کی طرف سے منعقد کردہ کانفرنس 5 اپریل تک جاری رہے گی

منگل 3 اپریل 2018 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) وفاقی دار الحکومت میں انسداد دہشت گردی پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔نیکٹا کی طرف سے منعقد کردہ کانفرنس 5 اپریل تک جاری رہے گی۔کانفر نس میں دنیا بھر سے سرکاری و غیر سرکاری ماہرین۔

(جاری ہے)

ریسرچر اور سکالرز اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے حکام شریک ہیں۔کانفرنس کے آغاز پر دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کانفرنس میں کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی نے خطبہ استقبالیہ دیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔احسان غنی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔