ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے ناطے بیورو کریسی کو دنیا کے نئے حقائق اپنانے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی
تکنیکی نوعیت کے پیچیدہ مسائل خصوصی تربیت ،موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے متقاضی ہیں، سی پیک ملک ، خطہ کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، وزیراعظم کی نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 108ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے گفتگو
منگل 3 اپریل 2018 18:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کے بعد خدمت کی بہتر فراہمی اور بہتر نظم و نسق کو یقینی بنانے کے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیورو کریسی کو ان چیلنجوں اور بالخصوص صوبائی سطح پر ان کا حل تلاش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے ناطے بیورو کریسی کو مؤثر ریاستی انتظام ،بہترین فیصلہ سازی کیلئے تیزی کیساتھ تبدیل ہوتے دنیا کے نئے حقائق اپنانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی نوعیت کے پیچیدہ مسائل خصوصی تربیت ،موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے متقاضی ہیںبعد ازاں وزیراعظم نے شرکاء سے ان کے خیالات بھی سنے اور قومی اہمیت کے مختلف معاملات کے حوالہ سے سوال دریافت کئے۔ انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایک مسلسل کاوش ہے جس میں انتہاء پسندی کا سبب بننے والی وجوہات اور عوامل کی بنیاد کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے بڑی قربانیوں کے نتیجہ میں دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی کے معاملات بالخصوص ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسے مسائل کے حل کیلئے صوبوں کی سطح پر استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک بڑا موقع ہے اور یہ ملک اور خطہ کی ترقی کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں اعلیٰ سرکاری افسران کو دی جانے والی خصوصی تربیت سے انہیں پبلک پالیسی کی تشکیل اور عملدرآمد کو بہتر انداز میں سمجھنے اور انہیں اپنے آپ کو قومی پالیسی کی سطح پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں وزیراعظم سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں بائو فورم برائے ایشیاء میں شرکت کیلئے وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.