علامہ اوپن یونیورسٹی ،لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ کی تاریخ میں 16 اپریل تک توسیع

منگل 3 اپریل 2018 21:28

فیصل آباد۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر عبید اسلم کے مطابق اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پی ایچ ڈی لیول تک لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ کی تاریخ میں 16،اپریل تک توسیع کردی ہے لہذا طالب علم مقررہ تاریخ تک لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ جمع کراسکتے ہیں۔