اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکٹر جی 13تھری کے پبلک پارک کی پرانی حثیت بحال کرنے کا حکم

منگل 3 اپریل 2018 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر جی 13 تھری کے پبلک پارک کی مسجد کو فوری طور پر ختم کر کے پارک کی پرانی حثیت بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خرم شہزاد کی جانب سے ریاض حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے فوری طور پر پارک کی پرانی حیثیت بحال کرے،عدالت نے ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن، چیف کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو حکم جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔