ہزارہ یونیورسٹی کی بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سکالر بی بی حاجرہ نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا

منگل 3 اپریل 2018 23:43

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی سکالر بی بی حاجرہ نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔ ان کے تھیسز کا عنوان"Study of insulin sensitivity to trace metals in type-2 diabetic patients and its association with candidate gene polymorphisms" تھا۔

(جاری ہے)

سکالر بی بی حاجرہ کے تھیسز کی ایویلویشن امریکی اور کینیڈین یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی جبکہ یونیورسٹی کے سابق ڈین ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مختار حسن نے بی بی حاجرہ کے تھیسز کو سپروائز کیا۔

سکالر بی بی حاجرہ نے ذیابیطس کے مریضوں میں انسولین کی حساسیت اور ذیابیطس سے متاثرہ مریضوں کی جینیاتی ساخت پر ریسرچ کی ہے۔ بی بی حاجرہ نے ڈیفنس کے موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور تحقیقی سرگرمیوں کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے سربراہان، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔