امریکہ کا پاکستان پر دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کے باوجود القاعدہ ،طالبان کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام لگانا افسوسناک ہے،ناصر خان جنجوعہ
قربانیوں کے باوجود پاکستان پر ڈبل گیم کا الزام لگایا جاتا ہے، امریکہ بتائے نائن الیون کے بعد پاکستان حملہ کرنیوالوں کیساتھ کھڑا رہا یا عالمی دنیا کیساتھ ، قوم اختلاف رائے رکھنے کے باجود دہشتگردی و انتہاء پسندی کے خاتمے پر متحد ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو ایک ہونا پڑے گا، مشیر قومی سلامتی کا کائوٹر ٹیررازم فورم سے خطاب
بدھ 4 اپریل 2018 17:47
(جاری ہے)
نائن الیون کا واقعہ عالمی امن خراب کرنے کیلئے کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا خاتمہ کوئی ایک ریاست یا کچھ ریاستیں مل کر نہیں کرسکتیں اس کیلئے پوری عالمی دنیا کو متحدہونا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بلا تفریق ہر قسم کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ہے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں سیاسی رہنمائوں،جوانوں،سیکیورٹی اہلکاروں،بوڑھوں اور بچوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر موقع افغانستان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ آج سپر پاور ہے تو اس میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موثر کارروائی کے ذریعے دہشتگردی کو شکست دی ہے،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے فاٹا میں امن قائم کیا،عالمی دنیا کو پاک افغان سرحد کی نوعیت کو سمجھنا ہو گا،پاکستان نے مشکل ترین علاقے میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے باڑ لگانے کا آغاز کیا ہے۔ پاک فوج کی کوششوں اور قوم کی حمایت سے پورے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کبھی پاکستان کا پرچم جلایا جاتاتھا ،اب وہاں پاکستان کے دوسرے علاقوں کی بہ نسبت سب سے زیادہ پرچم لگائے جاتے ہیں،بلوچستان میں منفی قوم پرستی کے رجحان کے ذریعے لوگوں گمراہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور حکومت کی کوششوں سے ناراض لوگ اب قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں،آپریشن ردالفساد کے ذریعے ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشز کئے گئے جس میں بے شمار دہشت گردوںکو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر معمولی حالات کا سامنا رہا ہے،ملک میں ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف رائے رکھنے کے باوجود عوام دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملٹری کورٹس کا قیام عمل میں لاکر دہشتگردوں کا ٹرائل کیا گیا،ملک میں مدارس کی رجسٹریشن کا آغا ز کیاگیا،نیپ پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں کا تعاون رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوںممالک کے لوگ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں،پاکستان ہر موقع پر افغانستان کا ساتھ نہ دیتا تو آج امن مذاکرات کی بات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو دہشتگردی کے خاتمے کیلے پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا،افغانستان سے روزانہ تقریبا پچاس ہزار افراد پاکستان میں آتے ہیں، گزشتہ ستر سالوں کاجائزہ لیا جائے تو تقریبا افغانستان کی پوری آبادی پاکستان دیکھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر قانونی کراسنگ پوائنٹس کیساتھ بے شمار غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس بھی ہیں جس سے روزانہ ہزاروں افراد پاکستان داخل ہوتے ہیں مگر باڑ لگانے کے بعد اس میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں افغان مہاجرین کے روپ میں دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوئے، اس وقت 1.32ملین رجسٹرڈ مہاجرین اور اتنے ہی غیر رجسٹرڈ مہاجرین قیام پذیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اور بلوچستان میں آپریشن کے بعد تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا میں تعلیمی اداروں کو ازسرنو تعمیر کیا گیا ہے جس سے بچوں کو تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم کہنا ہو گا کہ’دین کا غلط استعمال بند کردیں‘۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.