لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے،تحریک انصاف کی

سعدیہ سہیل رانا نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

بدھ 4 اپریل 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے محمد اجمل نامی ملازم کو ہسپتال میں تین سال کی مدت مکمل ہونے سے پہلے اور سابقہ سروس رکارڈ کا جائزہ لئے بغیر گریڈ 17 میں ترقی دے کر آفس سپرنٹنڈنٹ بنا دیا ہے قانون کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی کے احکامات جاری کرنیکا مجاز نہیں اور محمد اجمل منور کو قوائد و ضوابط کے تحت آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر ترقی نہیں پا سکتا۔

(جاری ہے)

لہذا پنجاب کے اس مقدس ایوان کی رائے ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جائے اور قوائد و ضوابط کے خلاف ورزری کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائی