Live Updates

لاہور ، نااہل نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف سازش کر رہے ہیں ، محمد اشرف بھٹی

نواز شریف اور مریم نواز اپنی ذات کیلئے ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے کے درپے ہیں ،(ن) لیگ پہلے عدالت پر دبائو ڈالتی رہی اب نیب پر دبائو ڈال رہی ہے ، سینئر نائبپیپلز پارٹی لاہور

بدھ 4 اپریل 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ نااہل نواز شریف عدلیہ اور فوج کے خلاف سازش کر رہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز اپنی ذات کیلئے ملکی سلامتی کو بھی دائو پر لگانے کے درپے ہیں (ن) لیگ پہلے عدالت پر دبائو ڈالتی رہی اب نیب پر دبائو ڈال رہی ہے نواز شریف الطاف حسین کی راہ پر چل پڑے ہیں ان کا انجام بھی الطاف حسین سے مختلف نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ کی گرفتاری پر شہباز شریف کا اتنا بڑا رد عمل خود کرپشن کا سب سے بڑا اعتراف ہے، احد چیمہ ان کے چہیتے افسر ہیں، جسے دوسرے لفظوں میں ان کا فرنٹ مین بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اربوں کے قرضے معاف نہیں ہوتے پاکستان میں طاقتوار لوگوں کے اربوں روپے کے قر ضے معاف کر دیئے جاتے ہیں اور قوم پر مہنگائی کے بم بر سائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آنیوالی حکومتوں نے ملک اور قوم کی مفادات کے تحفظ کی بجائے صرف مال بنایا ہے جسکی وجہ سے آج ہر پاکستانی لاکھوں روپے کا مقر وض ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کیلئے تیار نہیں جسکی وجہ سے وہ سپر یم کورٹ اور نیب جیسے اداروں کو دھمکیاں دے رہی ہے مگر قوم جاگ رہی ہے وہ (ن) لیگ کی کسی سازش اور دھمکی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات