ْمال روڈ لاہور پرکسی بھی قسم کے جلسے جلوس ، احتجاج یا دھرنے وغیرہ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق میاں میر پل تا چوک استنبول ،ریڈ زون قرار دے دیا گیا

ہفتہ 7 اپریل 2018 20:43

ْمال روڈ لاہور پرکسی بھی قسم کے جلسے جلوس ، احتجاج یا دھرنے وغیرہ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) شاہراہ قائداعظم پر واقع تمام اہم عمارات و تنصیبات بشمول پنجاب اسمبلی ، گورنر ہاؤس،لاہور ہائی کورٹ ، 90شاہراہ قائد اعظم اور سٹیٹ بنک آف پاکستان پرممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات کے پیش نظر ہر قسم کے جلسے،جلوس، احتجاج ، دھرنوں اور ریلیوں وغیرہ پر فوری طور پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مال روڈ لاہور پر میاں میر پل تا چوک استنبول ،ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔لہذااب مال روڈ لاہور پرکسی قسم کے جلسے جلوس ، احتجاج یا دھرنے وغیرہ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے جو آئندہ چھ ماہ تک نافذ العمل رہے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ہر صورت مقدمہ درج کیاجائے گا ۔