تاریخی شہزادہ بخارا مسجد کے مرکزی دروازہ ’’باب محمد‘‘ کی افتتاحی تقریب

پیر 9 اپریل 2018 17:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ایبٹ آباد کی تاریخی شہزادہ بخارا مسجد کے مرکزی گیٹ کی افتتاحی تقریب یہاں منعقد ہوئی۔ مرکزی دروازے کا نام باب محمد رکھا گیا ہے اور مسجد نبویؐ کے ابواب کی طرز پر یہ گیٹ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں شہزادہ مسجد کے خطیب اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع ایبٹ آباد کے امیر حضرت مولانا سید افسر علی شاہ، مولانا الطاف الرحمن، مولانا انیس الرحمن، قاری محمد خورشید، مولانا حسین احمد، مولانا حمید الرحمن، مولانا جمیل الرحمن، قاری عبدالحمید، ساجد اعوان، اعجاز احمد، محمد صدیق، مولانا ضیاء الرحمن اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔