خدمت خلق فائونڈیشن حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ،جاوید انور شاہوانی

کے کے ایف کیساتھ ملکر عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

پیر 9 اپریل 2018 19:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہاہے کہ خدمت خلق فائونڈیشن حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ،کے کے ایف کیساتھ ملکر عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چیئرمین وتمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی کو خدمت خلق فائونڈیشن کی طویل مدتی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کے کے ایف اپنی مدد آپ کے تحت غریب عوام کی مدد کررہی ہے ،جس میں فری میڈیسن بینک ،چھپا ایمبولینس سروس ،غریب اور نادار خاندانوں میں ماہانہ راشن کی تقسیم کی فراہمی ،سکول کے طلباء وطالبات کو یونیفارم کتب اور کاپیوں کی فراہمی ،اسپورٹس کلبوں کو سامان کی فراہمی ،معذور افراد کو ضروری اشیاء کی فراہمی اور دیگر شامل ہیں ،اس موقع پر جاوید انور شاہوانی نے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں غریب ونادار افراد کی مدد ،کھیل اور تعلیم کے فروغ کیلئے کوشیش ،صحت کے شعبے میں مریضوں کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ،کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ڈویژنل انتظامیہ کے کے ایف کیساتھ ملکر عوام عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا چاہتی ہے جس پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے انہیں خوش آمد ید پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :