مسلم لیگ (ن) کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،خولہ امجد

پیر 9 اپریل 2018 20:01

ملتان۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ایم پی اے خولہ امجد نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات سے روزگار میں اضافہ ہواہے، ملک میں سرمایہ کاری کاعمل تیزکیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ (ن)لیگ کی مضبوط اورپائیدار پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن ایک بارپھر اقتدارمیں آئے گی کیونکہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی کام کئے ہیںاس لئے وہ عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بناچکے ہیں،انہوںنے کہاکہ مخالف سیاسی جماعتیں ہمیشہ کی طرح سازشوں میں مصروف ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ باتوں کی سیاست تک محدود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :