انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 24اپریل سے شروع ہونگے ،کنٹرولر امتحانات

پیر 9 اپریل 2018 23:11

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 24اپریل سے شروع ہونگے صوبے بھر میں 209 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیںجن کے لئے 600کے قریب سپر وائزر سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے اور ان کے تعینات کے آرڈر انکے متعلقہ کالجز کے پتے پر بھجوائے گئے ہیں اوربذریعہ ایس ایم ایس بھی ان کو اطلاع دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

طلباء کے رول نمبر انکے متعلقہ کالجز کو بھجوادیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں 15اپریل کے بعد بورڈ سے رابطہ کریں ۔ پرائیوٹ امیدواران کے رول نمبر انکے ایڈریس پربھجوا دیئے گئے ہیں ۔صوبہ بھر سے 80 ہزار طلباء طالبات انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں ۔ نقل کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا ۔ نقل کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائیگی اور موبائل فون کا استعمال سختی سے ممنوع ہے موبائل برآمد ہونے کی صورت میں امتحانی بورڈ قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی ۔