ملک کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے تعلیم اور جمہوریت کو فروغ دینا ہوگا، راجہ ظفر الحق

راجپوت برادری جرات وبہادری کی علامت ہے ،تحفظ پاکستان کیلئے اس برادری نے جتنی قربانیاں دی ہیں ان کو تاریخی اعزاز حاصل ہے جو ان سے چھینا نہیں جاسکتا، قائد ایوان سینٹ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ملک کی تمام برادریوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔اس ملک میں بسنے والی برادریاں پاکستان کا گلدستہ ہیں ،اور راجپوت برادری اس گلدستے میں گلاب کے پھول کی حیثیت رکھتی ہے۔آج کا دن راجپوت برادری کیلئے تاریخی دن ہے،آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اچیونمنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:40

ملک کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے تعلیم اور جمہوریت کو فروغ دینا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) ملک کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے تعلیم اور جمہوریت کو فروغ دینا ہوگا اور اگر ان دوچیزوں کو اپنا نصب العین بنالیاجائے تو پاکستان کو کسی بھی ملک سے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔راجپوت برادری جرات وبہادری کی علامت ہے ،تحفظ پاکستان کیلئے اس برادری نے جتنی قربانیاں دی ہیں ان کو تاریخی اعزاز حاصل ہے جو ان سے چھینا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اچیونمنٹ ایوارڈ تقریب سے جناح کنونشن سینیٹر میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ملک کی تمام برادریوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ملک میں بسنے والی برادریاں پاکستان کا گلدستہ ہیں ،اور راجپوت برادری اس گلدستے میں گلاب کے پھول کی حیثیت رکھتی ہے۔آج کا دن راجپوت برادری کیلئے تاریخی دن ہے ،آج کی تقریب میں ملک بھر سے راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ہے جس کا مقصد پاکستان کو مزید مستحکم کرناہے اس تقریب میں عہد کیا گیا کہ کمزور خاندانوں کو خوشحال بنا کر ملک کے طبقے میں شامل کیا جائے۔

باہمی اتحاد واتفاق سے ملکر ملک کو ہمیں مضبوط بنانا ہے اور اس سے کوئی بھی دشمن ملک پاکستان پر غلط نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا۔مسلم اُمہ پر ہونیوالے ظلم وزیادتی کو روکنے کیلئے ہم سب کو مل کر متحدہ عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔تقریب سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجپوت برادری نے زندگی کے ہرشعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں اور چیئرمین آریہ کنور قطب الدین کی کاوشوں کی وجہ سے تمام راجپوت ملک بھر اور دنیا سے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں جس کا مقصد پاکستان کی خدمات اور استحکام کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہے۔

چیئرمین آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کنور قطب الدین نے خطاب کرتے ہوئے راجپوت برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے تحفظ کیلئے راجپوت برادری کے نوجوانوں نے 13نشان حیدر میں سے 9حاصل کیے بہادری ہماری قوم کا نشان ہے آج ملک کی ہر تحصیل سے راجپوت برادری کے لوگ موجود ہیں۔تقریب میں مختلف قراردادیںبشمول دہشتگردی کی مذمت،کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی،توانائی بحران کیخلاف بھی پیش کی گئیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے عہدیداران کو گولڈ میڈلز اور شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ آریہ تنظیم کنور دلشاد نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل اسلام آباد ائیر پورٹ کا نام قائد ملت لیاقت علی خان سے منسوب کیا جائے ،گوادر پورٹ کا نام فیروز خان کے نام سے منسوب کیا جائے،تقریب میں راجپوت ریجمنٹ بحال کرنے کی بھی سفارش کی گئی اور راجپوتوں کے قومی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے آئندہ مردم شماری میں آریہ وانی زبان کو شامل کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :