مسلم لیگ ن والے خواہ مخواہ کا رونا رو رہے ہیں سپریم کورٹ سے بہت سارے فیصلے انکے حق میں بھی آئے،سابق چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا بلکہ سپریم کورٹ نے اختیار استعمال کرکے 62ون ایف کی تشریح کی،افتخار چوہدری

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) سابق چیف جسٹس و پاکستان پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام ان لوگوں کو ووٹ دیں جو اہل اور عوام کے درمیان ہوں سپریم کورٹ نے اختیار استعمال کرکے 62ون ایف کی تشریع کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے خواہ مخواہ کا رونا رو رہے ہیں سپریم کورٹ سے بہت سارے فیصلے انکے حق میں بھی آئے مسلم لیگ ن کو اداروں کا احترام کرنا چاہیے سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا بلکہ سپریم کورٹ نے اختیار استعمال کرکے 62ون ایف کی تشریح کی انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے یہ عوام کا حق ہے جنوبی پنجاب محاذ ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے ڈرامہ ہے اس لیے عوام ان لوگوں کو ووٹ دیں جو اہل ہو اور عوام سے انکا گہرا تعلق ہوں وہ ہر مشکل میں عوام کا ساتھ دینے والا ہوں آئندہ انتخابات میں عوام اپنے حق رائے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کری