شامی حکومت کے خلاف آپریشن "غیر قانونی" اور" ناقابل قبول" ہے، روسی وزیر خارجہ

پیر 16 اپریل 2018 11:00

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) روس نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ کے خلاف آپریشن "غیر قانونی" اور" ناقابل قبول" ہے۔روس کے خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں منعقدہ 26 ویں دفاعی و خارجہ پالیسی اجلاس سے خطاب میں لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے شام میں اسد انتظامیہ کے خلاف حملے کی وجہ "مضحکہ خیز" ہے۔

شام میں اسد انتظامیہ کے خلاف آپریشن "غیر قانونی" اور" ناقابل قبول" ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے اسد انتظامیہ کے کیمیائی اسلحے کی ممانعت کی تنظیم کے ماہرین کو شام میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا دعوی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ روس نے امریکا اور فرانس کو کیمیائی اسلحے کے ماہرین کو دٴْوما بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی جسے رد کر دیا گیا تھا۔لاوروف نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون کے ساتھ ٹیلی فوپر گفتگو میں انہیں فرانسیسی ماہرین کو شام بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی اور دونوں رہنماوں نے اس دورے کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے باہم رابطے میں رہنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔