ریاض میں بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:27

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بلند وبالا عمارتوں کو سعودی عرب اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔عمارتوں پرپاکستان کا سبز، سفید ، ہلالی اور ستارے والا پرچم جگ مگ کررہا ہے، ساتھ ہی سعودی عرب کا سبز پرچم بھی جگمگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سعودی عرب کے شہریوں کی جانب سے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی دفاعی معاہدہ ہوگیا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدی معاہدے پر دستخط کیے۔