گرینڈ جرگہ نے پی کی37 سے سردار محمد شمریز کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 12:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) گرینڈ جرگہ نے پی کی37 سے سردار محمد شمریز کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔ لنک روڈ پر حلقہ پی کے 37 کے امیدوار کے انتخاب کے حوالہ سے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سردار عمیر انور، عابد خان جدون، سردار رمضان، ملک سجاد، سردار سجاد مکول پائیں، سردار عامر کیالہ، سردار ندیم دکھن تتریلہ، سردار افتخار دیوال منال، سردار اقبال دیوال منال، سردار عاصم، سردار وقار، حاجی سلیم، سردار خرم، سردار اعجاز مکول پائیں، سردار سراج مکول سمیت حلقہ کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر متفقہ طور پر سردار شمریز کو حلقہ پی کی37 سے اپنا امیدوار نامزد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ حلقہ پی کی37 کی عوام سردار شمریز کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے، سردار شمریز عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے حلقہ پی کی37 کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ پی کی37 سردار شمریز نے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، حلقہ کے عوام نے انہیں انتخابات کیلئے نامزد کر کے عزت بخشی ہے اور اس عزت کا بدلہ میں عوام کی بھرپور خدمت کر کے چکائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے۔ اس سے قبل حلقہ کے عوام سے زیادتیاں کی گئیں اور جان بوجھ کر ان کو پسماندہ رکھا گیا، وہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور کامیابی کے بعد عوام کے تمام مسائل بلا امتیاز حل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :