خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اپریل 2018 12:48

خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سعودی ماہر فلکیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان 17 مئی سے شروع ہو گا۔ سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے مقامی میڈیا سے بات کرتے کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال شعبان 30 دن کا ہو سکتا ہے اور چاند کا مطلع بتا رہا ہے کہ شعبان کا مہینہ منگل سے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس حساب سے اگر شعبان 30 دن کا ہوا تو رمضان 17 مئی 2018 سے شروع ہو گا۔ جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو رمضان کے آغاز کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :