اولا ‘آئندہ ایک سال کے دوران 10,000 الیکٹرک گاڑیاں اپنی سروس کے لئے بھارت میں متعارف کرائے گی

پیر 16 اپریل 2018 13:27

اولا ‘آئندہ ایک سال کے دوران 10,000 الیکٹرک گاڑیاں اپنی سروس کے لئے بھارت ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بھارت کی گاڑیاں کرائے پر فراہم کرنے والی(رائیڈ ہیلنگ) فرم’ اولا ‘آئندہ ایک سال کے دوران 10,000 الیکٹرک گاڑیاں اپنی سروس کے لئے بھارت میں متعارف کرائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اولا کی جانب سے ایک مختصر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ 12 ماہ میں بھارت میں 10 ہزار بجلی سے چلنے والی گاڑیاں لے آئیں گے جن کی تعداد 2021 تک بڑھا کر 10 لاکھ تک لائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اس منصوبے کے لئے جاپان کے سافٹ بینک کی جانب سے مالی معاونت حاصل ہو گی۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہونے کے لئے ریاستی حکومتوں،کارساز اداروں اور بیٹری ساز کمپنیوں سے رابطے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :