چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ سے غربت خاتمے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں،

چین نے ستر کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا ،آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رڈ کا بیان

پیر 16 اپریل 2018 14:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذکے بعد گزشتہ چالیس برسوں میں غربت کے خاتمے کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، چین نے ستر کروڑ سے زائد چینی عوام کو غربت سے نکالا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ، امریکی ایشیائی ایسوسی ایشن کے ماتحت پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کیون رڈ نے کہا کہ چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ چالیس برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

اور سب سے زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین نے ستر کروڑ سے زائد چینی عوام کو غربت سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام کو اس پر فخر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ غربت کا خاتمہ ایک بہت مشکل کام ہے ۔ اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی سے اس ملک میں لائی گئی تبدیلیوں کی گواہی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :