شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

آتشزدگی کا یہ واقعہ صبح 9 بجے کے آس پاس مال کے پیچھے ایک علاقے میں پیش آیا جو پہلے سفیر مال کے نام سے جانا جاتا تھا

Sajid Ali ساجد علی منگل 21 اکتوبر 2025 11:40

شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں الخان برج کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق منگل کی صبح شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ لگ گئی، ایک کار سوار نے نے آگ کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ صبح 9 بجے کے آس پاس الخان برج کے قریب مال کے پیچھے ایک علاقے میں پیش آیا (پہلے سفیر مال کے نام سے جانا جاتا تھا)، تاہم اس آگ کے حوالے سے حکام نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے بھی شارجہ کے صنعتی علاقے میں آگ لگ گئی تھی، 15 اکتوبر کی شام شارجہ کے صنعتی علاقے میں بھڑک اٹھنے والی اس آگ سے آس پاس کے علاقوں میں دھوئیں کے گہرے بادل پھیل گئے تھے، رہائشیوں نے سائرن کی آوازیں سننے اور گوداموں کے جھرمٹ میں سے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھنے کی اطلاع دی۔ بتایا جارہا ہے کہ شام 6 بجے کے قریب شروع ہونے والی آگ نے تیزی سے شدت اختیار کی تھی، اس حوالے سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں آگ کے شعلوں سے آسمان کو روشن ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، میگا مال کے قریب بو دانیق کے رہائشی اے اے کا کہنا تھا کہ "یہ الواحدہ اسٹریٹ کے پیچھے کہیں ہے" جس نے اپنی بالکونی سے لگی آگ کی تصاویر شیئر کی تھی۔