
مودی کاآئی این ایس وکرانت پر خطاب،آپریشن سندور میں ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش قرار
منگل 21 اکتوبر 2025 15:40

(جاری ہے)
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں اب بھی چھوٹے ہتھیاروں، ٹینکوں اور توپ خانے کی شدید کمی ہے، جبکہ بحریہ پر230ارب روپے کے منصوبے آئی این ایس وکرانت کو ترجیح دی گئی ، جسے ناقدین نے سفید ہاتھی قرار دیا ہے۔
مودی کا یہ دعویٰ کہ آپریشن سندور میں بھارت نے دشمن کو شکست دی، آزاد عالمی اداروں جیسے سپری اور جینز ڈیفنس کی رپورٹس کے مطابق غلط ہے۔ ان کے مطابق بھارت نہ تو لائن آف کنٹرول پر کوئی فیصلہ کن فتح حاصل کی ا ور نہ ہی آئی این ایس وکرانت نے کوئی جنگی مشن انجام دیا۔ دفاعی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی افواج کوسیاسی بیانیے کا حصہ بنانا اورہندوتوا نظریات کو مسلح اداروں میں داخل کرنا ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔اگرچہ آئی این ایس وکرانت کو "آتم نربھر بھارت"کی علامت قرار دیا گیاہے، مگر رپورٹ کے مطابق اس کے 40فیصد سے زائد پرزے درآمد شدہ ہیں اوریہ منصوبہ 8سال تاخیراور 50 فیصد زائد لاگت سے مکمل کیاگیاہے ۔بھارت کی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال تشویشناک ہے۔ گزشتہ سال ما ئونوازباغیوں کے حملوں کے 21سوسے زائد واقعات پیش آئے جبکہ مقبوضہ کشمیر، لداخ اور پنجاب میں آزادی کی تحریکیں اب بھی ریاستی کنٹرول کو چیلنج کر رہی ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے، مودی کی تقاریر بیرون ملک طاقت کا تاثر دینے اور اندرون ملک اختلاف رائے دبانے کی کوشش قراردی جارہی ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق آئی این ایس وکرانت پر نریندر مودی کا خطاب حقیقت سے زیادہ ایک سیاسی پروپیگنڈااوربھارت کی داخلی اور خارجی کمزوریوں کو چھپانے کی ایک علامتی کوشش تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
صدرڈونلڈ ٹرمپ کا 2026 کے اوائل میں چین کے دورے کا اعلان
-
مودی کاآئی این ایس وکرانت پر خطاب،آپریشن سندور میں ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش قرار
-
چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ
-
میں حکم دوں تو اسرائیلی فوج دومنٹ میں حماس کا خاتمہ کردے، ٹرمپ
-
ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ منسوخ کر دیا
-
امریکہ میں رہتے ہوئے ویزاسٹیٹس تبدیل کرنیوالوں کو فیسی سے استثنی حاصل
-
ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاوس کا ایک حصہ گروادیا
-
ایرانی عہدیدار کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان
-
تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
-
امریکا اور آسٹریلیا کے اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط ، اس سے کان کنی اور منرلز کی پراسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،آسٹریلوی وزیر اعظم
-
ٹی وی اینکر، گاڑیوں کی شوقین اور روایت پسند سانائے تکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں
-
شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.