امریکا اور آسٹریلیا کے اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط ، اس سے کان کنی اور منرلز کی پراسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،آسٹریلوی وزیر اعظم

منگل 21 اکتوبر 2025 13:18

امریکا  اور آسٹریلیا  کے   اہم معدنیات   کے معاہدے پر دستخط   ، اس سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے وائٹ ہاؤس میں اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تقریباً ایک سال کے اندر ہمارے پاس بھاری مقدار میں اہم معدنیات اور نایاب زمینوں کے عناصر ہوں گے کہ ہمیں سمجھ نہیں آئے گی کہ ان کا کیا کریں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی وزیر اعظم نے معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی بلندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ آسٹریلیا میں 8.5 ارب ڈالر کے تیار منصوبوں کے لئے راہ ہموار کرے گا جس سے کان کنی اور معدنیات کی پراسیسنگ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ توانائی، دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کو فائدہ پہنچائے گی۔