پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے کیس میں نیب لاہور کو 39 کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اپریل 14:29

پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے کیس میں نیب لاہور کو 39 کمپنیوں کا ریکارڈ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل۔2018ء) پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے کیس میں نیب لاہور کو 39 کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا ،17 کمپنیوں کا ریکارڈ تاحال جمع نہیں کرایا گیا۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈی جی نیب لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ اتوار کے روز رات 10 بجے تک ریکارڈ وصولی کے لیے انتظار کرتے رہے، لیکن پنجاب کی 56 کمپنیوں میں سے 17نے کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ریکارڈ جمع نہ کرانے والی کمپنیوں میں پنجاب سلور لینڈ بائیوٹیکنالوجی کمپنی، پنجاب ورکنگ ویمن انڈومنٹ فنڈ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ نیب لاہور کے مطابق تمام 56کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے متعدد مرتبہ ہر فورم سے رابطہ کیا جاچکا ہے، لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود رات 10 بجے تک مکمل کمپنیوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ نیب کے مطابق پی ایل ڈی سی، قائداعظم سولر پاور کمپنی اور لاہور نالج پارک سمیت دیگر 39 کمپنیوں نے ریکارڈ جمع کرا دیا ہے۔ ریکارڈ کی اسکروٹنی کے لیے نیب افسران سرگرم عمل ہیں، جس کی بعد میں تفصیل طلب کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :