کپتان نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بری وکٹ اڑا دی

ن لیگی ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 15:10

کپتان نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بری وکٹ اڑا دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرفیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پراظہار اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کااعلان کردیا ہے۔فیصل فاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت میں کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں کیا۔فیصل فاروق چیمہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرسرگودھا پی پی 35سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔