نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کا ترکی کا دورہ، ترک صدر، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں، شام پر امریکی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ

پیر 16 اپریل 2018 15:37

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے ترکی پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ترک وزارت دفاع میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے بعد انہوں نے ترک وزیر دفاع نوریتین جانکلی کے ساتھ ملاقات کی تاہم ترک حکام کی طرف سے اس ملاقات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر خارجہ میولود چائوش اوغلو کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :