پنجاب جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ، فیصل آباد نے جیت لی

پیر 16 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پنجاب جوڈو ایسو سی ایشن کے زیراہتمام کھیلی گئی پنجاب جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ فیصل آباد نے جیت لی جبکہ گوجرانوالہ اور حافظ آباد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد نے 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ گوجرانوالہ نے 81 پوائنٹس اور حافظ آباد نے 38 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپیئن شپ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں فیصل آباد، گوجرنوالہ ، حافظ آباد، لاہور، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور شخوپورہ شامل ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت 10 کیٹگریز کے مقابلوں ہوئے جن میں 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 66 کلوگرام، 73 کلوگرام، 81 کلوگرام، 90 کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے، چیمپیئن شپ میں فیصل آباد ٹیم کی کامیابی پر ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل ( ر) عامر بٹ اور سیکرٹری غضنفر علی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد بات دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے جس طرح جذبے کے ساتھ چیمپیئن شپ میں حصہ لیا وہ قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :