انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

منگل 16 ستمبر 2025 16:35

انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) آئی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ کو شان و شایان طریقے سے منعقد کروانے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دانیال اعجاز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداروں میں وائس چیئرمین ذکریا دائود، آرگنائزنگ سیکرٹری مصطفی علوی، فنانس سیکرٹری ریحان عاصم، پریس سیکرٹری سعد رحمن شامل ہیں جبکہ ممبران میں محمد حسین چھٹہ، شاہ رخ، فہیم خان، رانا اسد تنویر، کلثوم احمد اور ریحانہ پروین شامل ہیں۔ انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو لیزر سٹی بائولنگ کلب، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں 6 کلب حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ اسلام آباد ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے تعاون سے کھیلی جائے گی۔