کسی مخصوص شخص کونشانہ بنانا درست نہیں ہے، صدر مملکت
سپریم کورٹ نےکئی لوگوں کوتوہین عدالت کی سزا دی اورکچھ کونہیں دی، یہ سب چیزیں وقتی ہیں سب ٹھیک ہوجائیگا،جو دولت باہر ہےضروری نہیں کہ ساری لوٹی ہوئی ہو،ایسے نہیں کہنا چاہیےتمام دولت لوٹی ہوئی ہے۔صدرممنون حسین کی میڈیا سےگفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 16 اپریل 2018
16:11
(جاری ہے)
بے شمار لوگوں کی اپنی دولت بھی ہے۔ کچھ لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت باہر ہے۔
لیکن ایسے نہیں کہنا چاہیے جو دولت باہر ہے وہ لوٹی ہوئی ہے۔ممنون حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کئی لوگوں کوتوہین عدالت کی سزا دی اور کچھ کونہیں دی۔ کسی مخصوص شخص کونشانہ بنانا درست نہیں ہے۔ صدرمملکت نے واضح کیا کہ یہ سب چیزیں وقتی ہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوشش بھی کروں توسیاسی جماعتیں ملکربیٹھ جائیں۔سیاستدان کوئی بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے۔ سیاستدان سمجھ دار ہیں۔ سیاسی جماعتوں کوخود ملکرکام کرنا چاہیے جوملکی مفادمیں ہو۔ سی پیک اورملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایسےعمل میں حصہ نہیں لینا چاہیے جس سےملکی ترقی میں رکاوٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ انڈونیشیاء اور ملائیشیاء میں بھی ہے۔ایمنسٹی اسکیم انڈونیشیاء میں بھی ہے۔ واضح رہے صدر ممنون حسین کا خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔ صدر ممنون خاتون اول کےپاسپورٹ کے لیے پاسپورٹ آفس پہنچے۔صدر اور خاتون اول نےپاسپورٹ کیلیےدرخواست پراسس کرائی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی طیارے میں حملہ آور کو قابو کرنے کے دعویدار مسافر کی نیتن یاہو سے ملاقات
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.