فاٹا کے عوام کی بنیادی حقوق کے لئے اعلیٰ عدالتوں تک رسائی خوش آئند ہے، انتخاب چمکنی

پیر 16 اپریل 2018 16:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مشیر امیر جماعت اسلامی پاکستان و چیئرمین مشاورتی کونسل جے آئی کے پی انتخاب خان چمکنی نے کہاہے کہ سینٹ میں فاٹا کے عوام کی بنیادی حقوق کے لئے اعلیٰ عدالتوں تک رسائی کے بل کی منظوری اچھا اقدام ہے جس سے فاٹا کے عوام کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی۔ اورساتھ ساتھ احساس محرومی ختم ہو جائی گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قبائلی عملاً پاکستانی ہے اور پچھلے 70سالوں سے پاکستان کی سرحدات کا بے لوث اور جان کانظرانہ دے کر پاکستان کی سا لمیت اور دفاع کیلئے پیش پیش رہے ہیں۔ اور اُمید کی جاتی ہے کہ فاٹا کو جلد از جلد صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کیساتھ ساتھ دیگر مرعات اور سہولیات بھی دے کر باقی پاکستانیوں کی طرح قومی دائر ے میں شامل کیا جائے۔اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بھی دی جائے۔مشیرامیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان ہر فورم پے فاٹا کے بھائیوں کیساتھ موجود رہے گی ۔اور ہمارے قائدین جماعت سینٹر سراج الحق اور سینٹر مشتاق احمد خان دونوں ہر فورم پے فاٹاکے عوام کی نمائندگی کرتے رہینگے جب تک اُنکے تمام مطالبات پورے نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :