سرگودھا میںوائٹ ہائوس سے مشابہہ محل نما عمارت تعمیر، شہرت دور دور تک پھیل گیا

اتوار 19 اکتوبر 2025 16:35

سرگودھا میںوائٹ ہائوس سے مشابہہ محل نما عمارت تعمیر، شہرت دور دور تک ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) سرگودھا میںوائٹ ہائوس سے مشابہہ محل نما عمارت تعمیر کی گئی ہے اور اس کی شہرت دور دور تک پھیل گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خوبصورت عمارت کو دیکھنے کیلئے نہ صرف سرگودھا کے شہری بلکہ دور دراز سے بھی لوگ یہاں آ تے ہیں اور اس خوبصورت عمارت کو دیکھنے کے ساتھ یہاں سیلفیاں بنا تے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے فیصل آباد روڈ پر ایک ایکڑ رقبہ پر پھیلی یہ تین منزلہ رہائشی عمارت جدید طرز تعمیر کا حسین نمونہ ہے اور اس کو پہلی بار دیکھنے کا یہ گمان کیے بغیر نہیں رہتا ہے کہ وہ سرگودھا نہیں بلکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کھڑا ہے۔ِچار سال سے زیر تعمیر اس عمارت میں بڑے کشادہ کمروں، میٹنگ ہال، لفٹ کی سہولت موجود ہے۔ اس عمارت پر تعمیر گنبد اور بیرونی دیواریں اس کو وائٹ ہائوس کا ڈپلیکیٹ بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :