دہشتگردی دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے،ہائی کمیشنرافریقی یونین

فلسطینیوں کی امداد میں غیر معمولی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے،عرب ممالک تعاون کریں،خطاب

پیر 16 اپریل 2018 16:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) افریقی یونین کے ہائی کمیشنر نے کہاہے کہ دہشتگردی دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور تمام عرب ممالک کو اس خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افریقی یونین ہائی کمیشن نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینیوں کی امداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عرب ممالک کو فلسطینی قوم کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا ہوگی۔دہشتگردی دنیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے اور تمام عرب ممالک کو اس خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :