ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا تمھاری ماں نے، وائٹ ہائوس ترجمان کی صحافی سے بدتمیزی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 18:37

ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا تمھاری ماں نے، وائٹ ہائوس ترجمان ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی متوقع ملاقات کے مقام سے متعلق سوال پر وائٹ ہاس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا جواب سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی، جس میں یوکرین جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کے بعد ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بوداپیسٹ میں ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا تو کیرولین لیویٹ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، آپ کی ماں نے۔