امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 18:37

امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شکاگو سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے فوج کی تعیناتی عارضی طور پر روکنے پر صدر ٹرمپ نے شکاگو میں فوج تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ شکاگو میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے، شکاگو کورٹ نے فوج تعیناتی روک کر صدارتی اختیارات میں مداخلت کی۔امریکی صدر نے کہا کہ شکاگو میں امن وامان قائم کرنے کیلئے فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔