سونم کپور اپنی شادی میں خود ناچیں گیں ، فرح خان کریو گرافی کرینگی

پیر اپریل 16:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) بولی وڈ کی فیشن ورسٹائل اداکارہ سونم کپور کی شادی گزشتہ 5 ماہ سے خبروں زینت ہے۔گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی رواں ماہ 29 اپریل یا پھر آئندہ ماہ 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی۔اس سے پہلے ان کی شادی کی مختلف تاریخی سامنے آئی تھیں، جب کہ کم سے کم 2 بار ان کی شادی منسوخ بھی کردی گئی تھی۔

یہ اطلاعات بھی تھیں کہ سونم کپور کی شادی بھارت کے بجائے سوئٹزرلینڈ میں ہوگی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ہوجائے گی۔ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی آئندہ ماہ 7 سے 10 مئی کے درمیان ہوگی، تاہم اس شادی کی خاص بات یہ ہوگی اس میں سنگیت کے پروگرام کے تمام گانوں کی کوریوگرافی کپور خاندان کی قریبی دوست اور بولی وڈ کوریوگرافر فرح خان کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سونم کپور کی شادی کا سنگیت فلمی انداز کا ہوگا، جس میں نہ صرف سونم کپور کی جانب سے ڈانس کیے جانے کا امکان ہے، بلکہ خاندان کے دیگر افراد بھی اس میں ناچیں گے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سنگیت کی تقریبات میں سونم کپور کی مختلف فلموں کے مشہور گانوں سمیت شادی سے متعلق بولی وڈ کے دیگر معروف گانوں پر بھی پرفارمنس کی جائے گی۔

اور اس حوالے سے فرح خان کی سربراہی میں کپور خاندان کے اہل خانہ نے گیتوں پر رقص کی ریہرسل کرنا بھی شروع کردی۔اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کی شادی میں نہ صرف فرح خان اور کرن جوہر رقص کریں گے، بلکہ دلہن کے والد اداکار انیل کپور اور ان کی والدہ سنیتا کپور بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔سونم کپور کی شادی کے سنگیت میں ان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم خوبصورت کا گانا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اور ان کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم پریم رتن دھن پایو کا ٹائیٹل گانا گایا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :